
’میرا دل یہ پکارے آجا‘ کی بگ باس میں انٹری
حال ہی میں عائشہ نامی لڑکی کی شادی کے استقبالیہ میں میرا دل یہ پکارے آجا پر رقص کرنے کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوئی جس کو لاکھوں افراد نے دیکھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کئی مشہور شخصیات نے اس گانے پر رقص کیا اور اب انڈیا کے مشہور رئیلٹی شو بگ باس کے سب ہی کنٹیسٹنٹس نے پاکستانی ٹک ٹاکر ’عائشہ‘ کے ڈانس اسٹیپس کو فالو کرتے ہوئے ڈانس کیا۔
بھارتی شو بگ باس کے گھر میں سالِ نو کے جشن کی ویڈیو کو پاکستان میں بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں؛ میرا دل یہ پکارے آجا کا سحر اداکارہ صبا فیصل پر بھی طاری ہوگیا؛ ڈانس ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ عائشہ کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کی مقبولیت میں اور اضافہ ہوگیا اور اب انہوں نے ماڈلنگ میں بھی قدم رکھ دیا اور اب وہ بہت جلد ایک گانے میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔
اس سے قبل دو لڑکوں کی میرا دل یہ پکارے آجا گانے پر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔
ویڈیو میں دو لڑکوں کو شادی کی تقریب میں لتا منگیشکر کے ہٹ ٹریک ‘میرا دل یہ پکارے آجا’ پر ڈانس کرتے دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News