
فلم میں مسلمانوں کی غیر حقیقی تصویر کشی کا معاملہ؛ فلمساز پر کڑی تنقید
بھارتی فلمساز کو نیٹ فلکس کی فلم میں پاکستان اور مسلمانوں کی غیر حقیقی تصویر کشی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے آڑھے ہاتھوں لےلیا۔
بالی ووڈ میں اب یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے کہ رومانوی اور اچھے موضوعات کی فلمیں بنتے بنتے اچانک ان فلموں کے موضوعات نے پروپیگنڈا کی شکل اختیار کرلی ہے۔
اب اکثر بالی ووڈ میں ایسی فلمیں بنائی جا رہی ہیں جن کے ذریعے یہ پیغام دینے کی کوشش کی جاتی ہے کہ مسلمان خصوصاً پاکستانی دہشت گرد اور امن کے لیے خطرہ ہے؟
حال ہی میں نیٹ فلکس انڈیا کی جانب سے ’مشن مجنوں‘ نامی بھارتی فلم کا ٹریلر جاری کیا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر فلمساز اور فلم کے ہیرو ’سدھارتھ ملہوترا‘ پر تنقید اور اب طنز و مزاح بھی کیا جا رہا ہے۔
AdvertisementJo khud se pehle desh ke baare mein soche, wahi hain #DeshKeLiyeMajnu
Aisa hi ek Majnu hai Amandeep Singh jisne India ke sabse khatarnak mission ke liye apni jaan ki baazi laga di
Watch Mission Majnu, a spy thriller inspired by true events.
— Sidharth Malhotra (@SidMalhotra) January 9, 2023
نیٹ فلکس پر 20 جنوری کو ریلیز کی جانے والی اس فلم ’مشن مجنوں‘ ایسے جاسوسی مشن کی کہانی ہے جس میں وہ اپنے ایجنٹ سدھارتھ ملہوترا کے ذریعے پاکستان کو نیوکلیئر بم بنانے سے روکتے ہیں۔
اداکار سدھارتھ ملہوترا بھارت سے پاکستان جاسوسی کرنے آتے ہیں اور وہاں درزی کا رُوپ دھار کر اپنا کام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
اسی دوران انہیں پاکستانی لڑکی سے پیار ہوجاتا ہے جس کے بعد ان کا مشن مشکلات کا شکار ہوجاتا ہے۔
فلم پر سوشل میڈیا میں ہونے والے تبصروں پر اِک نظر :
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News