
آج ہم آپکو بتائیں گے کہ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم کونسی ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ میں آج کل اواتار دی وے آف واٹر کا چرچہ ہے جس کو جیمز کیمرون نے ڈائریکٹ کیا۔
فلم 14 روز کے دوران ایک ارب ڈالرز یعنی 2 کھرب پاکستانی روپے سے زائد کمانے میں کامیاب ہوچکی ہے۔
اسی کے ساتھ ہی وہ ٹاپ گن میورک اور جراسک ورلڈ 3 کے بعد رواں سال ایک ارب ڈالرز کا بزنس کرنے والی تیسری فلم بن گئی۔
چودہ روز میں 1 کھرب ڈالرز کا بزنس کرنے کے باوجود جیمز کیمرون کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالرز کا بزنس بھی اواتار دی وے آف واٹر کو سُپرہٹ ثابت نہیں کرتا۔
ایک انٹرویو کے دوران جب جیمز کیمرون سے پوچھا گیا کہ کتنے بزنس کے بعد اواتار 2 سے مالی نقصان نہیں ہوگا تو انہوں نے کہا کہ اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی تیسری یا چوتھی فلم ہونا چاہیے جس کے بعد ہم کہہ سکیں گے کہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کامیاب بزنس کرنے کے لئے اواتار 2 کو اسٹار وارز دی فورس اویکن یا ایوینجرز انفٹنی وار کو پیچھے چھوڑنا ہوگا جو کہ ناممکن محسوس ہوتا ہے۔
یاد رہے کہ 2009 میں ریلیز ہونے والی فلم اواتار نے 2.97 ارب ڈالرز کا بزنس کیا تھا جبکہ اواتار 2 کو دنیا بھر میں 16 دسمبر کو ریلیز کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News