کم عمر جوڑے اسد اور نمرہ کی یوٹیوب آمدنی کتنی ہے؟
کم عمر جوڑے اسد اور نمرہ نے اپنی یوٹیوب سے کمائی ہوئی رقم کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔
حال ہی میں یوٹیوبر اسد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا جواب دی رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوالات کے سیکشن کے دوران ان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی یوٹیوب آمدنی کتنی ہے؟
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں؛ کم عمر جوڑے اسد اور نمرہ نے شادی کی تیسری سالگرہ کیسے منائی؟
سوال کے جواب میں اسد کہتے ہیں کہ میں اپنی آمدنی کے بارے میں تو نہیں بتاؤں گا لیکن ہاں اتنا بتا دیتا ہوں کہ میں اپنے ، نمرہ، بیٹے اور گھر والوں کے خرچے اچھے سے پورے کر لیتا ہوں، اللّٰہ کا شکر ہے۔
اسد نے کہا کہ اس سب کے بعد میں بچت بھی کر لیتا ہوں اور اپنے کاروبار میں بھی پیسہ انویسٹ کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ نوجوان جوڑے نمرہ اور اسد کی جنوری 2020 میں شادی ہوئی تھی، جب شادی ہوئی تو دونوں طالب علم تھے۔
یہ جوڑا بہت کم عمر میں شادی کرنے کی وجہ سے میڈیا پر سرخیوں میں آیا، ان کی شادی کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی تھی اور اب ان کا ایک بیٹا بھی ہے جسکا نام اذلان ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
