
تنیشا خود کشی کیس؛ گرفتار اداکار شیزان خان نے جیل حکام سے فرمائشیں کر دیں
گزشتہ سال 24 دسمبر کو اداکارہ تنیشا شرما نے بھارتی ڈرامہ ’علی بابا داستان کابل‘ کے سیٹ پر خودکشی کر لی تھی۔
اس واقعے کے بعد اداکارہ کی والدہ نے تنیشا کے ساتھی اداکار شیزان خان پر شبہ ظاہر کیا تھاجس کے بعد شیزان خان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
اس کیس کے حوالے سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس کی حراست میں موجود شیزان خان نے جیل حکام سے کچھ فرمائشیں کی ہیں جن میں گھر کا پکا ہوا کھانا بھی شامل ہے ۔
اداکارہ تنیشا شرما کی خودکشی کیس میں گزشتہ روز ایک اہم پیش رفت بھی ہوئی ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے جس ڈرامے کے سیٹ پر خودکشی کی تھی ، اس سیٹ کے میک اپ روم سے ہاتھ سے لکھا ہوا تحریری نوٹ ملا ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میک اپ روم سے جو تحریری نوٹ ملا ہے اس میں لکھا ہے ’وہ خوش قسمت ہے کہ میرے جیسی ساتھی اداکارہ ملی ہے۔‘
پولیس کے مطابق پرچی پر تنیشا اور ان کے دوست شیزان خان دونوں کے نام بھی لکھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ادکارہ کی خودکشی کے پیچھے کس کا ہاتھ؟ والدہ کا تہلکہ خیز انکشاف
پولیس نے عدالت کو بتایا ہے کہ جس روز تنیشا نے خودکشی کی اس روز میک اپ روم میں دونوں کی 15 منٹ تک بات چیت ہوئی تھی جس کے بعد دونوں پریشان نظر آرہے تھے۔
فلم کے سیٹ پر اداکارہ تونیشا شرما کی خودکشی کے معاملے پر معروف بھارتی اداکارشیزان خان کو گرفتار بھی کر لیا گیا تھا۔
عدالت نے جسمانی ریمانڈ پر شیزان خان کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کرلی
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ تونیشا کے رشتے داروں نے ساتھی اداکار شیزان ایم خان پر شبہ ظاہر کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تونیشا کے رشتے داروں کا کہنا ہے مبینہ طور پر شیزان تنیشا کو پریشان کر رہا تھا، اس حوالے سے شیزان سے بات بھی کی گئی تھی جس پر شیزان نے بتایا تھا کہ ان کی تنیشا سے کچھ تلخیاں ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اداکارہ کو بہت دکھ پہنچا ہے۔
بھارتی میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ جب تونیشا کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا تو ان کی والدہ بھی وہاں پہنچیں اور اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کی والدہ نے کہا کہ تنیشا بار بار کہہ رہی تھی کہ اس نے مجھے دھوکہ دیا، وہ کیسے میرے ساتھ ایسا کر سکتا تھا، اگر وہ میرے ساتھ نہیں رہنا چاہتا تو پھر وہ میرے اتنا قریب کیوں آیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News