
پاکستان کے معروف اداکار بابر علی اور سید جبران کی چھم چھم کھیلتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
حال ہی میں پاکستانی اداکار جبران نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں سینئر اداکار بابر علی کے ساتھ چھم چھم کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں اداکار نے لکھا ہے کہ ’ آپ سب میں سے کس کس کو چھم چھم یاد ہے ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکار سید جبران نے ڈراموں میں منفی کردار ادا کرنے کی وجہ بتادی
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
اس سے قبل سینئر اداکار بابر علی اور ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔
اداکارہ نادیہ حسین نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی تھی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ویڈیو میں نادیہ حسین لپسنگ کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ سنو جی ڈاکٹر نے مجھے ایک مہینہ آرام کرنے کے لیے بولا ہے، سوئٹزرلینڈ، پیرس، امریکا اور لندن ان میں سے آپ مجھے کہاں لے کر جاؤ گے۔
بابر علی تھوڑا سا آگے بڑھ کر سوچتے ہوئے کہتے ہیں کہ دوسرے ڈاکٹر کے پاس۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شئیر کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ سیٹ پر بابر علی کے ساتھ مستی۔
وائرل ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا گیا اور دلچسپ تبصرے بھی کیے گئے۔
واضح رہے کہ نادیہ حسین اداکار بابر علی کے ساتھ اسی طرح کی مزاحیہ ویڈیوز اکثر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News