
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے سلطان سمیت خود پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والی تمام شوبز شخصیات کو ہتکِ عزت کے قانونی نوٹس بھجوادیے۔
فیروز خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ اطلاع دی ہے کہ ان کے وکیل فائق علی جاگیرانی نے ان کی سابقہ اہلیہ علیزے سمیت جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگانے والی تمام شوبز شخصیات کو قانونی نوٹس بھجوادیے ہیں۔
اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی دستاویز کے مطابق، ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس سابقہ اہلیہ علیزے، مصدق ملک، شرمین عبید چنائے، عاصم اظہر، عثمان خالد بٹ، میرا سیٹھی، منال خان، ایمن خان، سروت گیلانی، یاسر حسین، اور فرحان سعید کو ہتکِ عزت کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔
فیروز خان کے اس اقدام پر ان کے مداحوں کی جانب سے خوشی اور یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی عدالت میں بچوں سے ملاقات نہ ہوسکی؛ وجہ کیا؟
واضح رہے کہ فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے نے ان پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے جس کے بعد پاکستان شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات اس معاملے میں علیزے کی حمایت میں سامنے آئیں اور اداکار کو برا بھلا بھی کہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News