Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقدمہ کرنے پر نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ساس پر برہم

Now Reading:

مقدمہ کرنے پر نواز الدین صدیقی کی اہلیہ ساس پر برہم

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ورسٹائل اداکار نواز الدین صدیقی کی اہلیہ عالیہ نے ساس مہرالنساء صدیقی کی جانب سے جائیداد کے تنازع پر درج کروائے گئے مقدمے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

عالیہ نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر جائیداد کے تنازع کے بارے میں پولیس پر تنقید کی۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ “یہ میرے لیے بہت حیران کُن بات ہے کہ  میرے شوہر کے خلاف میری شکایات پر پولیس نے توجہ نہیں دی تاہم جیسے ہی میں اپنے شوہر کے گھر میں داخل ہوتی ہوں اور چند گھنٹوں میں میرے خلاف فوری طور پر ایک مجرمانہ شکایت درج کر لی جاتی ہے”۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا ہے کہ “کیا مجھے اس طرح انصاف ملے گا”؟

یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا

Advertisement

واضح رہے کہ نواز الدین صدیقی کی والدہ مہرالنساء صدیقی نے ویرسوا پولیس اسٹیشن میں اپنی بہو عالیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 452، 323 اور 504 کے تحت مقدمہ درج کروایا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin._siddiqui)

Advertisement

 ویروسوا پولیس نے عالیہ کو نواز الدین صدیقی کی والدہ سے جائیداد کے تنازع پر جھگڑے کے الزام میں پوچھ گچھ کے لیے بلوایا۔

خیال رہے کہ عالیہ نواز الدین کی دوسری بیوی ہیں، اُن کا اصل نام انجنا کشور پانڈے ہے، دونوں نے ایک دہائی قبل شادی کی تھی جس سے اُن کے دو بچے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار نواز الدین صدیقی نے بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Nawazuddin Siddiqui (@nawazuddin._siddiqui)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر