Advertisement
Advertisement
Advertisement

پورا پاکستان بالی ووڈ دیکھ کر بڑا ہوا،اداکارہ صنم سعید

Now Reading:

پورا پاکستان بالی ووڈ دیکھ کر بڑا ہوا،اداکارہ صنم سعید

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بولی وڈ دیکھ کر بڑا ہوا، پاکستانیوں کو بھارت میں ہونے والی ہر چیز کا علم ہے، وہ مکمل طرح سے جانتے ہیں کہ بھارتی کیا اور کیسے لباس پہنتے ہیں مگر ہندوستانیوں کو پاکستان سے متعلق کچھ پتا نہیں۔

اداکارہ نے ’انڈین ایکسپریس ڈاٹ کام‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ بھارتیوں کو یہ بھی علم نہیں کہ پاکستان میں کس طرح شلوار قمیض پہنتے ہیں، پاکستانی خواتین کس طرح اپنے بالوں کو باندھتی ہیں جب کہ پاکستانی عورتیں جانتی ہیں کہ بھارتی انداز میں بال کس طرح باندھے جاتے ہیں۔

صنم سعید کا کہنا تھا کہ تقریبا پورا پاکستان بولی وڈ فلمیں دیکھتا ہے اور ان ہی فلموں کی بدولت پاکستانی بھارت سے متعلق کئی باتیں جانتے ہیں، انہیں وہاں کی ثقافت، کھانے پینے کے انداز اور رسومات کا بھی علم ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بہت سارے پاکستانیوں کے دادا اور پردادا بھی بھارتی فلمیں دیکھ دیکھ کر وہاں سے متعلق بہت ساری باتیں جانتے تھے۔

صنم سعید نے دلیل دی کہ پاکستانیوں کو مدھو بالا سے لے کر کرینہ کپور اور اب دپیکا پڈوکون تک کی اداکاراؤں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بھارتی یہ تک نہیں جانتے کہ پاکستانی کس طرح دال اور چاول کھاتے ہیں، وہاں کی خواتین کس طرح بال باندھتی ہیں اور پاکستانی لوگ کیسے شلوار اور قمیض پہنتے ہیں۔

صنم سعید کے مطابق کچھ سال قبل ’زی زندگی‘ چینل کھلنے کے بعد بھارتیوں نے پہلی بار پاکستانیوں سے متعلق چیزیں دیکھنا شروع کیں اور انہیں معلوم ہونے لگا کہ پاکستانی لوگ کس طرح لباس پہنتے ہیں، وہاں کی خواتین کیسی ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محب مرزا نے صنم سعید سے اپنی محبت کا اعتراف کرلیا

انہوں نے کہا کہ ’زی زندگی‘ پر پاکستانی ڈرامے دیکھنے کے بعد بھارتی دنگ بھی رہ گئے اور انہیں پاکستان سے متعلق نئی چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں لیکن بعد میں یہ سلسلہ بند ہوگیا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ثقافتی تعلقات پر بات کرتے ہوئے صنم سعید کا کہنا تھا کہ شروع میں جب دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے فنکاروں کے درمیان روابط کم ہوئے تو ہر کسی کو امید تھی کہ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے لیکن اب ہر کسی نے امیدیں ختم کردیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ مسلسل سیاسی کشیدگیوں کی وجہ سے مسائل ہونے کے بعد اب دونوں ممالک کی شوبز انڈسٹری کی شخصیات نے امیدیں ختم کرکے اپنے اپنے طریقوں سے کام کرنا شروع کردیا ہے اور اب دونوں ممالک کی شخصیات کی ایک ساتھ کام کرنے کی امیدیں بھی ختم ہو چکی ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صنم سعید گلوکار رِکی مارٹن کی مشابہہ قرار

انہوں نے کہا کہ ان کی ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ میں جہاں پاکستانی اداکاراؤں نے کام کیا، وہیں اسے بھارتی پروڈیوسر نے بنایا اور ہدایت کار بھی وہیں کی تھیں، جس وجہ سے وہ بہترین ویب سیریز بنی اور اس نے عالمی ایوارڈز جیتے۔

صنم سعید کے مطابق مذکورہ ویب سیریز سے ثابت ہوتا ہے کہ جب دو مختلف ممالک کے بہترین ذہن اور لوگ آپس میں مل کر کام کرتے ہیں تو یقینی طور پر اچھی چیزیں بنتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر