
بھارتی ٹی وی کے معروف اداکار کرن کندرا نے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روک دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اداکار کی جانب سے اذان کے احترام میں پریس کانفرنس روکنے کا واقعہ کچھ دن پہلے پیش آیا تاہم ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرن کندرا اپنے نئے آنے والے ڈرامے ‘تیرے عشق میں گھائل’ کی پریس کانفرنس میں مصروف تھے کہ اس دوران اذان شروع ہوگئی۔
اداکار نے ساتھی اداکارہ کو اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اذان ہو رہی ہے، دو منٹ بعد بات کرتے ہیں۔
اداکار اذان کے احترام میں خاموش ہوگئے پھر بعد میں پریس کانفرنس دوبارہ شروع کی۔
کرن کندرا کے اس عمل کو سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے جبکہ صارفین کی جانب سے تعریفی جملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News