
‘ماں، میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں’
بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور اپنی والدہ آنجہانی سری دیوی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں۔
جھانوی کپور نے والدہ کے ساتھ یادگار تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور پانچویں برسی کے موقع پر اپنے جذبات کااظہار کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں: جھانوی کپور پاکستانی ڈیزائنر کی پرستار ہوگئیں
نوجوان اداکارہ نے سری دیوی ( اپنی والدہ) کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ’میں اب بھی آپ کو ہر جگہ تلاش کرتی ہوں ماں۔ وہ کام کرتی ہوں جس پر آپ کو فخر ہو۔ میں جہاں بھی جاتی ہوں جو کچھ بھی میں کرتی ہوں سب آپ سے شروع اور آپ پر ختم ہوتا ہے۔
واضح رہےکہ 24 فروری 2018ء کو سری دیوی ایک شادی میں شرکت کے لیے دبئی روانہ ہوئی تھیں جہاں ہوٹل کے کمرے میں باتھ ٹب سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی۔
دبئی پولیس نے اپنی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا تھا کہ سری دیوی کی موت حادثاتی طور پر باتھ ٹب میں ڈوبنے کی وجہ سے ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سجل علی کی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News