Advertisement
Advertisement
Advertisement

گلوکار فرحان سعید عوام پر برس پڑے

Now Reading:

گلوکار فرحان سعید عوام پر برس پڑے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار فرحان سعید پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے عوام پر برس پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فرحان سعید نے گزشتہ شب 22 روپے پیٹرول مہنگا کرنے کے حکومتی اقدام پر ٹوئٹ کی اور شہریوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں تم 500 روپے فی لٹر پٹرول بھی ڈلوا لو گے، افسوس‘۔

معروف گلوکار نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’جو قوم اپنے حق کے لیے نہیں کھڑی ہوتی وہ اس سے بھی بدتر کی حق دار ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا۔

Advertisement

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 22 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 20 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 12 روپے 90 پیسے اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 202 روپے 73 پیسے ہوگی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 68 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 196 روپے 68 پیسے ہو گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر