
لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ میرے سابق شوہر کے خلاف باتیں کریں، بشریٰ انصاری
پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کا شادی بیاہ کے موقع پر ڈانس کی بڑھتی ہوئی روایت سے متعلق سخت ردعمل سامنے آگیا ہے۔
حال ہی میں معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے شادی بیاہ کے موقع پر ڈانس کی بڑھتی ہوئی روایت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ پہلے ایک دور تھا جب دلہنیں صرف شادی اور ولیمے کے دن تیار ہوتی تھیں تاہم اب مایوں اور مہندی میں بھی بالکل دلہن بن جاتی ہیں، پھر نکاح والے دن بالکل بھی منفرد نظر نہیں آتیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ انصاری اور اذان سمیع خان کی ڈانس ویڈیو وائرل
انہوں نے کہا کہ ’ کم از کم مایوں اور مہندی کی تقریبات میں دلہنوں کو سادہ رہنا چاہیے تاکہ شادی والے دن روپ چڑھے ‘۔
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ ’ مایوں میں دلہن بن جاتی ہیں اور پھر سب کے سامنے بیچ محفل میں ڈانس بھی ہوتا ہے جو کہ غلط ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News