علی ظفر نے کترینہ کیف کو کونسی زبان سیکھائی؟
پاکستان شوبزانڈسٹری کے نامور اداکار و گلوکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے بالی ووڈ کی اسٹار کترینہ کیف کو اردو زبان سیکھائی۔
گزشتہ روز لاہور میں پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے میٹ دی اسٹار میں علی ظفر سیشن ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گلوکار علی ظفر نے مختلف موضوعات پر بات کی۔
انہوں نے کہا کہ خوبیاں، خامیاں ہر کسی میں ہوتی ہیں، مجھے بچپن سے پتہ تھا کہ میں کیا بننا چاہتا ہوں،میرے والد پوچھتے تھے زندگی میں کیا کروگے اگر سی ایس ایس نہیں کرنا؟ میں کہتا ’یہ نہیں چاہتا کہ میری گاڑی اور نمبر پلیٹ دیکھ کر لوگ میری عزت کریں۔‘

یہ بھی پڑھیں: 19 برس کی عمر میں علی ظفر نے عائشہ کو منانے کے لیے کونسا گانا لکھا؟
گلوکار علی ظفر نے کہا میں چاہتا تھا کہ لوگ میرے کام کی وجہ سے عزت کریں، طیفا ان ٹربل اس لیے بنائی تاکہ پاکستان کو فخر ہو، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
انہوں نے کہا میں نے کترینہ کیف کو کہا شادی اپنی اپنی، نہ وہ شادی میں آئیں، نہ میں گیا۔ کترینہ کیف بہت محنتی ہیں اور کام پر فوکس کرتی ہیں۔ میں کترینہ کیف کا اردو کا استاد تھا، ان کو اردو نہیں آتی تھی۔
واضح رہےکہ علی ظفر نے بالی ووڈ فلم ’میرے بھائی کی دلہن‘ میں کترینہ کیف کے ساتھ بطور ہیرو کام کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
