Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایسی فلم جو آپ کے ذہن کو الجھا کر رکھ دے گی

Now Reading:

ایسی فلم جو آپ کے ذہن کو الجھا کر رکھ دے گی
فلم ہیپی ڈیتھ ڈے

ایسی فلم جو آپ کے ذہن کو الجھا کر رکھ دے گی

اگر آپ کو ایسی فلمیں پسند ہیں جو آپ کے ذہن کو الجھا دیں تو یہ فلم ہیپی ڈیتھ ڈے ضرور دیکھیں۔

ڈائریکٹر کرسٹوفر لندن کی فلم ہیپی ڈیتھ ڈے 2017 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی کہانی ٹائم لوپ کے گرد گھومتی ہے۔

ٹائم لوپ ایک ایسا تصور ہے جس کے مطابق کوئی فرد اس میں پھنس جائے تو اسے مخصوص وقت یا تجربے سے بار بار گزرنا پڑتا ہے۔

ڈائریکٹر کرسٹوفر لندن کی فلم ہیپی ڈیتھ ڈے کی کہانی

یونیورسٹی کی ایک طالبہ تھریسا ٹری Gelbman کی آنکھ اپنی سالگرہ کے دن ہوسٹل کے ایک ایسے کمرے میں کھلتی ہے جو اس کا اپنا نہیں ہوتا بلکہ ایک لڑکے کارٹر کا ہوتا ہے، جہاں وہ اپنے والد کی فون کال کو نظر انداز کرکے اپنے کمرے میں واپس جاتی ہے۔

Advertisement

وہاں اس کے ساتھ رہنے والی ایک لڑکی Lori Spengler اسے ایک کپ کیک دیتی ہے جسے تھریسا پھینک دیتی ہے۔

رات کو ایک پارٹی میں شرکت کے لیے وہ ایک سرنگ سے گزرتی ہے تو اسے ایک ایسا فرد قتل کر دیتا ہے جس نے بے بی ماسک پہنا ہوا ہوتا ہے۔

مگر قتل ہوتے ہی اس کی آنکھ ایک بار پھر اپنی سالگرہ والی صبح میں کھلتی ہے اور اس بار وہ پارٹی میں جانے کے لیے سرنگ میں جانے سے گریز کرتی ہے، مگر پھر بھی وہ ماسک والا فرد اسے قتل کر دیتا ہے۔

اس لڑکی کی آنکھ پھر سالگرہ کی صبح کھلتی ہے تو اسے احساس ہوتا ہے کہ وہ ایک ٹائم لوپ میں پھنس گئی ہے۔

ایسا بار بار ہوتا ہے اور ہر بار وہ مختلف انداز میں قتل ہوتی ہے، جبکہ اس کی کوشش ہوتی ہے کہ اپنے قاتل کو شناخت کرلے تاکہ اس چکر سے بچ سکے۔

مگر وہ کس طرح اس چکر سے باہر نکلتی ہے اور قاتل کون ہوتا ہے، یہ تجسس آپ کو اسکرین سے نظریں ہٹانے نہیں دے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس ہارر/ تھرلر فلم میں ٹائم لوپ میں پھنسنے والی لڑکی کا کردار اداکارہ جیسیکا روتھ نے ادا کیا ہے۔

اس فلم کی تیاری پر محض 48 لاکھ ڈالرز خرچ ہوئے تھے مگر اس نے ساڑھے 12 کروڑ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر