
بالی وڈ اداکار نواز الدین صدیقی گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر اپنے گھر سے ممبئی کے ہوٹل شفٹ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق والدہ مہر النساء صدیقی اور اہلیہ عالیہ صدیقی کے درمیان جائیداد پر جھگڑے سے تنگ آکر نواز الدین یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔
نواز الدین کے والد سے منسوب ان کے خوابوں کا گھر جس میں 6 بیڈرومز، 2 بڑے ہال اور باغ بانی کے لیے 2 کشادہ لان ہیں، اب ان کی والدہ اور اہلیہ کے جھگڑے کے باعث کسی ڈراؤنے خواب کا منظر پیش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اہلیہ نے نواز الدین صدیقی پر سنگین الزامت عائد کردئیے
بھارتی میڈیا کے مطابق نواز الدین کے دوست کا کہنا ہے کہ اداکار جائیداد کو لے کر ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے تنگ آکر ہوٹل منتقل ہوگئے ہیں اور جب ان کے وکیل اس معاملے کو قانونی طور پر سُلجھا لیں گے، تب وہ واپس آجائیں گے۔
خیال رہے کہ نواز الدین کی والدہ نے جائیداد کے تنازع پر اپنی بہو عالیہ صدیقی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔
اداکار کی والدہ کے مطابق نواز الدین اور عالیہ کی طلاق ہو چکی ہے اس لیے ان کا جائیداد پر کوئی حق نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News