
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کیارا ایڈوانی اور مشہور اداکار سدھارتھ ملہوترا کی شادی سات فروری کو راجستھان میں ہوئی۔
دونوں کی شادی میں کنبہ کے علاوہ بالی ووڈ کے کئی بڑی سلیبریٹیز نے بھی شرکت کی۔
شادی کے بعد کیارا اور سدھارتھ دونوں نے اپنے اپنے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔
کیارا اور سدھارتھ کی شادی کی تصویریں سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگیں اور مداح مسلسل ان کی تصویروں پر اپنی محبت کی برسات کررہے۔ اسی درمیان دونوں کا شادی کارڈ بھی سامنے آیا ہے، جو کافی دلچسپ ہے ۔
دراصل کیارا اور سدھارتھ کا شادی کارڈ اس لئے سب سے الگ اور شاندار ہے، کیونکہ اس کارڈ میں ان دونوں نے اپنے اپنے نام تو لکھوائے ہیں، ساتھ ہی اس میں ایس کے کا ایک لوگو بھی لگوایا ہے، جو اس کارڈ کو کافی منفرد بنا رہا ہے۔
اس سے پہلے سدھارتھ نے اپنی شادی کی تین تصویریں شیئر کی تھیں اور اس کے ساتھ انسٹاگرام پر انہوں نے جو کیپشن لکھا تھا وہ کافی خوبصورت تھا۔
سدھارتھ نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا تھا کہ اب ہماری پرماننٹ بکنگ ہوگئی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News