
ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک کی والدہ کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔
حال ہی میں اداکار ڈوین جانسن نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ افسوسناک خبر دی کہ ان کی والدہ گزشتہ رات ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہو کر شدید زخمی ہوگئیں اور اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے حادثے میں تباہ ہونے والی والدہ کی گاڑی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خدا کا شکر ہے کہ میری والدہ ٹھیک ہیں وہ صحتیاب ہوجائیں گی‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ڈوین جانسن نے لکھا کہ میری والدہ پھیپھڑوں کے کینسر، ایک مشکل شادی، خودکشی کی کوشش اور نشے میں دھت ڈرائیور سے ٹکرانے کے بعد بچ گئی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں اور انہیں گلے لگائیں کیونکہ ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ کب ہمیں رات کے 3 بجے ایسی کال آجائے جو ہم کبھی موصول نہیں کرنا چاہتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News