
ہمایوں سعید نے ہالی ووڈ سیریز “دی کراؤن” کے بولڈ سین کی حقیقت بتادی
پاکستان شوبزانڈسٹری کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے اپنی ہالی ووڈ سیریز “دی کراوَن” کے متنازع بوسہ دینے والے سین کی حقیقت بتا دی۔
حال ہی میں ہمایوں سیعد نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی ،جہاں انہوں نےہالی ووڈ سیریز “دی کراوَن” میں سب سے سپر ہٹ سین سے متعلق بات کی ۔
شو کے میزبان نے ہمایوں سعید سے سوال کیا کہ” آپ نے” دی کراوَن” میں کام کیا جو صرف ایک سین کی وجہ سے سپر ڈوپر ہٹ ہوا، آپ کے خیال میں وہ کون سا سین تھا؟
“جواب میں ہمایوں سعید نے کہا کہ” کسنگ سین؟ ٹھیک ہے، ایک سین تھا جس میں ایسا لگتا ہے کہ میں بوسہ لے رہا ہوں لیکن میں بنیادی طور پر اداکاری کر رہا تھا”۔
انہوں نے سین پرفارم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ “مجھے ساتھی اداکار کی اداکاری پسند تھی”۔
اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ہمایوں سعید بھی شرما گئے۔انہوں نے اس بارے میں کھل کر بات کرنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’دی کراؤن‘ میں بولڈ سین کرنا ہمایوں سعید کو مہنگا پڑگیا؛ ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ ہمایوں سعید “دی کراوَن” کے اس بوسہ لینے والے سین کی وجہ سے ٹرولنگ کا سامنا بھی کر چکے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
نیٹ فلکس کی مقبول ترین سیریز “دی کراؤن”میں ہمایوں سعید شہزادی ڈیانا کا کردار ادا کرنے والی الزبتھ ڈیبیکی کے مد مقابل ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرتے نظر آئے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News