
عمران اشرف کی سابق اہلیہ نے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی؛ اہم انکشافات کردیئے
پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے طلاق کے بعد خاموشی توڑ دی ہے۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار عمران اشرف کی سابق اہلیہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوال جواب کا ایک سیکشن رکھا جس میں سوشل میڈیا صارفین نے ان سے ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کیے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ طلاق کے بعد زندگی کیسی گزر رہی ہے؟ جواب میں کرن کا کہنا تھا کہ سکون والی۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ شادی کرلیں گی دوبارہ؟ جس پر کرن نے پلٹ کر سوال کیا کہ آپ کو کیا لگتا ہے؟
ایک صارف نے لکھا کہ طلاق کی وجہ کیا بنی ؟ ہم تو آپ دونوں کو آئیڈیل جوڑا سمجھتے تھے ؟ جواب میں کرن نے کہا کہ ہر چمکتی چیز میری جان کب ہوتی ہے سونا۔
ایک صارف نے لکھا آپ بہت ہمت والی ہیں جس پر کرن کا کہنا تھا کہ وقت سیکھا دیتا ہے صبر بھی دے دیتا۔
ایک صارف نے کہا کہ آپ کا بیٹا آپ کے ساتھ کیوں نہیں رہتا ؟ جس پر کرن کا کہنا تھا کہ کس نے کہا کہ میرے پاس نہیں رہتا ، میں شیئر نہیں کرتی رہتی کہ تصاویر اور اسٹوریز کہ بچہ میرے پاس ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کو عجیب نہیں لگتا کہ لوگ آپ سے ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھتے ہیں آپ کے سابق شوہر کے متعلق اور طلاق کے بارے میں ؟ کرن نے جواب دیا کہ نہیں یہ تو چلتا رہنا ہے اب، ڈیل کرنا ہے اب پیار سے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ ہمارے معاشرے میں ہمیشہ عورت کو ہی غلط کیوں بولا جاتا ہے ؟؟ کرن نے کہا کہ کیوں کہ آسان ہے عورت پر انگلی اٹھانا۔
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا یہ آسان ہے بچوں کے بعد آگے بڑھنا؟ جواب میں کرن نے کہا کہ زندگی نہیں رکتی میری جان۔
ایک صارف نے لکھا کہ عمران اشرف تو انٹرویو میں کہتے تھے کہ آپ انکے لئے بہت لکی ہیں۔ شادی کے بعد مشہور ہوئے وہ؟ اس پر کرن نے پلٹ کر سوال کیا کہ پھر مجھے کیوں بولتے لوگ کہ میں نے نام کے لئے شادی کی؟
ایک صارف نے لکھا کہ آپ طلاق کے بعد بھی عمران اشرف کو کیوں فولو کرتی ہیں ؟؟ جواب میں کرن نے کہا کہ انسٹاگرام پر یہ رول نہیں تھا کہ طلاق کے بعد فولو نہیں کرنا ہے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ عمران اشرف اتنے اچھے ہیں آپ نے طلاق کیوں لی؟ جس پر کرن نے کہا کہ آپ ان سے پوچھ لیں کہ کیوں دی؟
ایک صارف نے لکھا کہ میں نے کسی سے سنا تھا کہ آپ کی بہت بولڈ ہونے کی وجہ سے طلاق ہوئی ؟؟ جس پر کرن نے کہا کہ میں بہت بولڈ تھی ہمیشہ سے، میں نے خود کو بدلا کسی کی وجہ سے۔ میری نصیحت ہے کہ سب کو کسی کے لئے خود کو نہ بدلو۔ میری پرانی تصاویر گوگل کر لیں۔
ایک صارف نے پوچھا کہ ریلیشن شپ میں کیا برداشت نہیں کرنا چاہیے ؟ جس پر کرن نے کہا کہ ریڈ فلیگ آتے ہی یو ٹرن لو کچھ نہیں کرنا۔
ایک صارف نے لکھا کہ عمران اشرف نے تو آپ کے ساتھ تصاویر ڈیلیٹ نہیں کیں پر آپ نے تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں؟ اس پر کرن کا کہنا تھا کہ وہ اس لیے کیونکہ ان کے اکاؤنٹ پے گن کے 10 یا 12 ہونگی میرا تو اکاؤنٹ بھرا پڑا تھا۔
ایک صارف نے پوچھا کہ ریڈ فلیگ کیسے شوہوتے ہیں ؟؟ سوال پر کرن نے کہا کہ بہت سارے سائن ہوتے ہیں، سب سے اہم عزت نہ دینا۔
ایک صارف نے لکھا کہ روہان کی کسٹڈی آپ کے پاس ہے تو عمران اشرف کے ساتھ کیسے آتا جاتا ہے، مطلب کون لینے آتا کون چھوڑنے جاتا ؟؟ کرن نے کہا کہ کتنا مزا آتا آپ لوگوں کو دوسرے کی پر بات جاننے میں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News