Advertisement
Advertisement
Advertisement

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے طلاق کے بعد بیوی کو کتنے روپے دیے؟

Now Reading:

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے طلاق کے بعد بیوی کو کتنے روپے دیے؟

بالی ووڈ کے معروف اداکاروں نے طلاق کے بعد بیوی کو کتنے روپے دیے؟

بھارتی شوبز انڈسٹری میں صرف شادیاں ہی لاکھوں اور کروڑوں روپے میں نہیں ہوتیں بلکہ کچھ ایسے اداکار بھی ہیں جنہوں نے طلاق کے بعد بھی بیوی کو کروڑوں روپے دیے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسے اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے اپنی بیوی کو طلاق کے بعد اچھی خاصی رقم کے ساتھ رخصت کیا۔

ہریتھک روشن اور سوزانے خان

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور سوزانے خان نے 2000 میں شادی کی اور 14 سال بعد 2014 میں الگ ہونے کا فیصلہ کیا اور اس موقع پر سوزانے خان نے سیٹلمنٹ کیلئے 400 کروڑ روپے کا تقاضہ کیا اور 380 کروڑ روپے لے کر ہریتھک روشن سے الگ ہوئیں۔

Advertisement

عامر خان اور رینا دتہ

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے 1986 سے زندگی کے سفر میں ساتھ نبھانے والی رینا دتہ سے 2002 میں راہیں جدا کیں لیکن اس علیحدگی کے وقت عامر خان نے رینا کو 50 کروڑ روپے ادا کیے۔

فرحان اختر اور ادھونا بھابانی

اداکار فرحان اختر نے 2000 میں ادھونا بھابانی سے شادی کی اور 2017 میں ہونے والی طلاق پر فرحان اختر نے ادھونا کو بھاری رقم کے علاوہ 10 ہزار گز کا بنگلہ بھی دیا۔

Advertisement

سیف علی خان اور امرتا سنگھ

سیف علی خان اور امرتا سنگھ 15 سال تک شادی کے بندھن میں رہے اور اختتام پر سیف نے امرتا کو 5 کروڑ نقد ادا کئے اور بیٹے کے بالغ ہونے تک ماہانہ ایک لاکھ روپیہ دینے کا معاہدہ کیا۔

سنجے دت اور ریہا پلائی

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے 3 شادیاں کیں، انہوں نے اپنی دوسری اہلیہ ریہا پلائی کو طلاق کے بعد 8 کروڑ روپے اور ایک مہنگی کار دی۔

Advertisement

ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا

اداکار ارباز خان اور ملائیکہ اروڑا نے تقریباً 19 سال ایک ساتھ گزارے اور علیحدگی کے وقت ارباز خان نے ملائیکہ کو تقریباً 10 سے 15 کروڑ تک رقم ادا کی۔

  کرشمہ کپور اور سنجے کپور

بھارت کی سپر اسٹار کرشمہ کپور اور سجنے کپور تقریباً 11 سال تک جیون ساتھی رہے اور یہ ساتھ چھوڑنے پر سنجے کپور نے کرشمہ کو 14 کروڑ روپے ادا کیے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر