Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف بھارتی گلوکارہ کی لاش گھر سے برآمد

Now Reading:

معروف بھارتی گلوکارہ کی لاش گھر سے برآمد

بھارت کی معروف گلوکارہ وانی جے رام کی لاش ان کے اپنے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ وانی جے رام ریاست غربی بنگال کے دارالحکومت چنئی کے علاقے ننگامبکم میں مقیم تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کے سر میں کافی عرصہ قبل چوٹ آئی تھی جس کی وجہ سے وہ بیمار رہتی تھیں، وہ ہفتے کی صبح چنئی میں اپنے گھر پر مردہ پائی گئیں،  ان کی موت کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ۔

وانی جے رام کا شمار ساؤتھ کے مشہور پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا، 1945 میں تمل ناڈو میں پیدا ہونی والی وانی جے رام کا اصل نام کالی وانی تھا۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ نے فلم کے سیٹ پر خودکشی کر لی

 وانی نے اپنے کیریئر میں کل 19 زبانوں میں گائے ہیں جن میں تامل، تیلگو، کنڑ، ملیالم، ہندی، اردو، مراٹھی، بنگالی، بھوج پوری، تولو اور اڑیہ شامل ہیں۔

کچھ عرصہ قبل وانی نے اپنے کیرئیر کے 50 سال مکمل کیے تھے، انہوں نے اپنے کیرئیر میں 10 ہزار سے زائد گانے گائے۔

انہوں نے ایم ایس الائیاراجا، آر ڈی برمن، کے وی مہادیون، او پی نیر اور مدن موہن جیسے معروف بھارتی موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ہے۔

واضح رہے کہ وانی جے رام کو موسیقی کے میدان میں شاندار کارکردگی کے لیے 3 مرتبہ نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاک اسٹار نے خودکشی کرلی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر