Advertisement
Advertisement
Advertisement

میں نے عادل پر بھروسہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، راکھی ساونت

Now Reading:

میں نے عادل پر بھروسہ کر کے بہت بڑی غلطی کی، راکھی ساونت

بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ میں نے عادل پر بھروسہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راکھی آبدیدہ ہوگئیں اور روتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “میں نے عادل پر کیوں یقین کیا”، اس دوران راکھی میڈیا کے سامنے خود کو تھپڑ بھی مارنے لگیں۔

فوٹو اسکرین گریب

انہوں نے کہا کہ “میرے ساتھ بھی حادثہ ہونے والا تھا، عادل نے پلان بنا لیا تھا میں بھی فریج میں جانے والی تھی یا میں بھی کسی ندی یا کوڑے میں جانے والی تھی”۔

خیال رہے کہ  بھارت میں ان دنوں قتل کر کے ٹکڑے فریج میں ڈالنے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل اداکارہ راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ “میں ہر مسلمان نوجوان لڑکے لڑکی کو کہوں گی کہ جمعے کے علاوہ باقی نمازیں بھی پڑھیں”۔

یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کی نماز پڑھتے ہوئے ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا تھا کہ “عادل کو نماز کے لیے کھینچ کر لاتی تھی اور کہتی تھی کہ نماز پڑھ لو ورنہ شیطان پکڑ لے گا”۔

ان کا کہنا تھا کہ “عادل جمعے کے علاوہ کوئی نماز نہیں پڑھتا تھا، میں ہاتھ پاؤں جوڑتی تھی، میں نے اپنا فرض پورا کیا”۔

اداکارہ راکھی ساونت نے کہا تھا کہ “جنہیں زیادہ دکھ ہیں وہ تہجد کی نماز بھی پڑھیں، میں یوٹیوب سے دیکھ کر ساری نمازیں پڑھتی ہوں”۔

بالی ووڈ کی معروف رقاصہ اور اداکارہ راکھی ساونت کا مزید کہنا تھا کہ “عادل کی وجہ سے میں نے اسلام قبول کیا، عادل نے مجھے دھوکا دیا لیکن میں اسلام نہیں چھوڑ سکتی”۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: راکھی نے شوہر عادل سے متعلق نئے انکشافات کر دئیے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر