سدھارتھ شکلا کی موت والے دن عاصم نے کیا خواب دیکھا؟
بھارتی اداکار، ماڈل اور مقبول ترین رئیلٹی شو بگ باس 13 کے رنر اپ عاصم ریاض نے سدھارتھ شکلا کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
اپنے ھالیہ انٹرویو میں عاصم ریاض نے بتایا کہ ‘میں اپنی ماں کی قسم کھاکے کہتا ہوں کہ موت کے روز سدھارتھ میرے خواب میں آیا تھا، مجھے علم ہوگیا تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے’۔
عاصم نے بتایاکہ ‘سدھارتھ کی موت کے دن میرے کزن کا فون آیا اور اس نے مجھ سے ٹی وی پر خبریں دیکھنے کا کہا، اس نے مجھے نہیں بتایا کہ اصل معاملہ کیا ہے کیونکہ میں سدھارتھ سے بہت زیادہ اٹیچ تھا، اس کے ساتھ کئی دن بگ باس کے گھر میں رہا اور میں ایک انتہائی حساس اور جذباتی انسان ہوں’۔

یہ بھی پڑھیں: شہناز گِل کا سدھارتھ شکلاء کی سالگرہ کے موقع پر جذباتی پیغام
انہوں نے کہا کہ ‘جیسا تعلق میرا سدھارتھ کے ساتھ تھا ویسا کسی کے ساتھ قائم نہیں ہوسکا، ہمارا الگ ہی رشتہ تھا، لڑنا تو چار دنوں تک بات نہیں کرنا، ہنسنا تو 4 دن تک ہنستے رہنا’۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
