
پریتی زنٹا، بریٹ لی سے تعلقات کی خبروں پر کھل کر بول پڑیں
بھارت کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا سابق فاسٹ بولر بریٹ لی سے تعلقات کی خبروں پر کھل کر بول پڑیں۔
حال ہی میں اداکارہ پریتی زنٹا نے ایک انٹرویو کے دوران سابق فاسٹ بولر بریٹ لی سے تعلقات کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ’میں کبھی کوئی کام چھپ کر نہیں کرتی اور اگر میرا ان کے ساتھ کوئی رشتہ ہے بھی تو میں کیوں چھپاؤں گی ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ پریتی زنٹا نے اپنے جڑواں بچوں کیساتھ نئی سیلفی شیئر کردی
انہوں نے کہا کہ ’ میں ڈنر پر دوست کے ساتھ گئی تھی وہاں ہمیں بریٹ لی بھی ملا اس نے ہمیں جوائن کرلیا لیکن تصویر لینے والے کو صرف میں اور بریٹ لی ہی نظر آئے ‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’ ہمیشہ میرے تعلقات بریٹ لی کے ساتھ آئی پی ایل میں جوڑ دیے جاتے ہیں کیا کبھی کوئی لڑکا اور لڑکی اچھے دوست نہیں ہوسکتے؟‘۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ میں جب بریٹ لی نے کنگز الیون پنجاب کی نمائندگی کی تو اس وقت سے بھارتی میڈیا پر ان کے اور اداکارہ پریتی زنٹا کے درمیان تعلقات کی خبریں پروان چڑھیں کیونکہ اداکارہ ٹیم کی شریک مالک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ پریتی زنٹا نے ہریتھک روشن کا شکریہ کیوں ادا کیا؟
پریتی اور بریٹ لی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دونوں کو اکٹھے کھانا کھاتے دیکھا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News