‘لوگ اب مجھے اَلو ارجن کے والد کے طور پر جانتے ہیں’
جنوبی بھارت کی تیلگو فلموں کے پروڈیوسر اور فلم ڈسٹری بیوٹر اَلو اروند کا کہنا ہے کہ لوگ اب انہیں ان کے بیٹے اَلو ارجن کے والد کے طور پر جانتے ہیں۔
74 سالہ فلم پروڈیوسر اَلو اروند نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ماضی میں لوگ انہیں ان کی فلموں کی وجہ سے جانتے تھے، لیکن اب ان کے بیٹے الو ارجن ان کی شناخت ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرے لیے بڑے فخر کی بات ہے لوگ میرے قریب آ کر اپنے بچوں سے کہتے ہیں کہ انہیں جانتے ہو یہ کون ہیں؟ پھر کہتے ہیں کہ تمہارے پسندیدہ اداکار اَلو ارجن کے والد ہیں۔
واضح رہےکہ تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اداکارالو ارجن کی بیٹی بھی اب فلموں میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
اس بات کا اعلان خود الو ارجن نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی ارہا ارجن تیلگو فلم شکونتلم میں اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں۔
A proud moment for the Allu family to announce that the fourth generation, #AlluArha will be making her debut with #Shakuntalam movie. I want to thank @Gunasekhar1 garu & @neelima_guna garu for giving my daughter this beautiful movie as her debut . pic.twitter.com/iPfXQaqJCk
— Allu Arjun (@alluarjun) July 15, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
