
کیارا کا فلمی دنیا میں کوئی نہیں پھر سلمان خان سے ان کا کیا تعلق ہے؟
بھارت کی معروف اداکارہ کیارا کا فلم انڈسٹری میں کوئی رشتےدار یا پھر ماں باپ نہیں ہیں لیکن پھر بھی انکا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے گہرا تعلق ہے۔
دراصل بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان اداکارہ کیارا کی والدہ کے پرانے دوست ہیں اور اکثر دونوں ایک ساتھ سائیکل بھی چلایا کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
یہی نہیں جب سلمان خان کی عمر 19 سال تھی تو انہیں کیارا کی آنٹی شاہین جعفری پسند آ گئی تھیں، پر کچھ وقت ساتھ رہنے کے بعد دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں مگر اب بھی سلمان کے اس خاندان کے ساتھ بہت قریبی تعلقات ہیں۔
قریبی تعلقات کی وجہ سے کیارا کو فلمی دنیا میں لانے والے بھی سلمان ہی ہیں، یہاں ایک بات جو آپ کو حیران کر دے گی وہ یہ ہے کہ کیارا کا اصل نام عالیہ اڈوانی ہے مگر انہیں سلمان خان نے کہا کہ تم نام تبدیل کر لو۔
سلمان خان نے ایسا اس لیے کہا کیونکہ فلم انڈسٹری میں عالیہ بھٹ بھی ہیں اور اگر دونوں کے نام ایک جیسے ہوئے تو لوگوں کو مسئلہ ہو گا۔
اداکار سلمان خان نے ہی اداکارہ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنا نام کیارا رکھیں، ایسے انکی الگ پہچان ہو گی، کیارا نے سلمان خان کی بات مان کر یہی نام رکھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیارا اڈوانی نے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے بتا دیا
یاد رہے کہ حال ہی میں اداکارہ کیارا نے بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا سے شادی کر لی ہے لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنی شادی پر اپنے محسن ’ سلمان خان ‘ اور ان کی فیملی کو مدعو نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News