
اداکار رام چرن فلم کے سیٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے
بھارتی اداکار رام چرن گزشتہ روز اپنی نئی فلم ’آر سی 15‘کے سیٹ پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے۔
اس فلم کی کہانی بھارتی سیاست پر مبنی ہے ، جسے رام چرن کے کیریئر کی سب سے بڑی فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رام چرن کی فلم’ آر آر آر‘ نا صرف بلاک بسٹر ثابت ہوئی بلکہ اس کے گانے ’ ناٹو ناٹو‘ کو گولڈن گلوب ایوارڈ ز میں بہترین آریجنل سانگ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
یہ فلم گزشتہ سال مارچ میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی اور اس نے عالمی باکس آفس پر 12 سو کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا۔
یہ ویڈیو دیکھیں: جاپانی یوٹیوبر کا فلم آر آر آر کے ریلیز ہونے پر خوشی کا اظہار، ڈانس ویڈیو وائرل
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News