
راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کا کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟
پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ایک کانسرٹ کا خطیر معاوضہ لیتے ہیں۔
حال ہی میں کلاسیکل سنگر نعیم عباس روفی نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ‘پاکستان کے سب سے مہنگے ترین گلوکار راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ ’ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم امریکا میں اپنے ایک کانسرٹ کے لیے تقریباً 70 ہزار ڈالرز یعنی ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں ‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستانی گلوکاروں میں عاطف اسلم پہلے نمبر پر آگئے
نعیم عباس روفی نے کہا کہ ‘پاکستان میں یہ ایک کانسرٹ کرنے کے تقریباً 80 لاکھ یا پھر پورے ایک کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، اگر اُنہیں کسی کارپوریٹ ایونٹ میں پرفارم کرنا ہو تو پھر یہ 2 کروڑ روپے تک کی ڈیمانڈ بھی کردیتے ہیں’۔
کلاسیکل سنگر نعیم عباس روفی نے کہا کہ ‘راحت فتح علی خان شادی کے پروگرام میں بھی پرفارم کرلیتے ہیں لیکن عاطف اسلم نہیں کرتے’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News