
بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئیں
بھارت کی معروف اداکارہ دوران علاج انتقال کر گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کامیڈین اداکارہ سوبی سو ریش 42 سال کی عمر میں دوران علاج انتقال کر گئیں۔
اداکارہ سوبی سو ریش جگر کے رض میں مبتلا تھیں اور کوچی شہر کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھیں جہاں انہیں یرقان کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔
سوبی کے انتقال پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوبی سوریش نے اپنے کیریئر کے دوران کئی فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا، وہ جنوبی بھارت کی ملیالم فلموں میں کامیڈی کے باعث کافی مشہور تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News