
اداکارہ شیرلین چوپڑا عادل درانی کی حمایت میں بول پڑیں
بھارت کی معروف اداکارہ شیرلین چوپڑا اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی کی حمایت میں بول پڑی ہیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ اور ماڈل شیرلین چوپڑا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انہیں راکھی ساونت کے شوہر عادل خان کی حمایت میں بولتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں اداکارہ شیرلین چوپڑا نے کہا کہ ’ ان دونوں کے بارے میں کیا کہوں؟ لیکن عادل کے ساتھ پولیس اسٹیشن میں کچھ وقت گزار کے اتنا کہہ سکتی ہوں کہ وہ سلجھا ہوا انسان ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ معروف اداکارہ راکھی ساونت کا شوہر گرفتار
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا کہ ’ پتا نہیں کیسے وہ اس پورے جھمیلے میں پھنس گیا لیکن جتنی دیر میں نے اس سے بات کی ایسا لگا کہ وہ سلجھا ہوا بندہ ہے‘۔
واضح رہے کہ شیرلین نے پچھلے سال راکھی ساونت کے خلاف ہرزہ سرائی اور جنسی ہراسانی کے الزام میں پولیس کو شکایت درج کروائی تھی۔
یہ بھی پڑھیں؛ مجھے نماز پڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا؛ راکھی ساونت
بعدازاں پولیس نے اس سلسلے میں اداکارہ راکھی ساونت سے تفتیش بھی کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News