بھارت کی معروف اداکارہ جھانوی کپور کو انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے نیپوٹزم کی بچی کہنے پر شدید دکھ ہوتا ہے۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ جھانوی کپور نے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ ’ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ جو بھی کرتے ہیں، کوئی آپ کی غلطیاں ڈھونڈ لے گا اور آپ پر تنقید کرے گا، کیونکہ اس سے وہ اہم محسوس کرتے ہیں ‘۔
انہوں نے کہا کہ ’ میں بے حد شکر گزار ہوں کہ میں ایک ایسے مقام پر پہنچی ہوں جہاں میں اس پر ہنس سکتی ہوں۔ میں اپنی خوبیوں اور کمزوریوں کو جانتی ہوں‘۔
یہ بھی پڑھیں؛ سجل علی کی بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کو گلے لگانے کی ویڈیو وائرل
اداکارہ نے کہا کہ ’ مجھے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ میں نے کب کچھ پیش رفت کی ہے، اور اپنا سب کچھ دیا ہے۔ اپنی آخری دو فلموں کے ذریعے مجھے لگتا ہے میں نے کم از کم یہ ثابت کیا ہے کہ میرے پاس بطور اداکار پیش کرنے کے لیے کچھ ہے‘۔
جھانوی کپور نے کہا کہ ’ اس وقت بہت دکھ ہوتا ہے جب آپ اپنا خون پسینہ بہاتے ہیں اور کوئی بھی شخص انٹرنیٹ پر کہہ دیتا ہے کہ جب اداکاری نہیں آتی تو کرتی کیوں ہو، نیپوٹزم کی بچی‘۔
واضح رہے کہ جھانوی کپور آنجہانی اداکارہ سری دیوی اور فلم پروڈیوسر بونی کپور کی بیٹی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ارجن کپور کی بہن بھی ہیں۔
اس سے قبل بالی ووڈ کی معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ مجھے کرن جوہر نے فلم انڈسٹری میں آنے کا موقع دیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ جھانوی کپور کے گھر میں ایسا کیا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے کہا تھا کہ دھرما ایک مشہور پروڈکشن ہاؤس ہے اور جس قدر تجسس اور پہنچ دھرما کی ہے اور جتنا یہ عوام میں دلچسپی پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے، شاید اس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔
جھانوی کپور نے کہا تھا کہ یہی وجہ ہے کہ مجھ پر ایک دباؤ ہوتا ہے اور اسی لیے نفرت کیے جانے کا بھی آسان ہدف ہوں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
واضح رہے کہ کرن جوہر اپنے دھرما پروڈکشن سے کئی بالی ووڈ اداکاروں کے بچوں کو اپنی فلموں میں لانچ کر کے انہیں سپر اسٹار بنا چکے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ انہیں اقربا پروری کو بڑھانے والے ہدایتکار اور پروڈیوسر کے نام سے پکارا جاتا ہے، اور اسی وجہ سے جھانوی کپور پر بھی اقربا پروری کے تحت انڈسٹری میں آنے کا الزام لگایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
