
بھارت کے شاعر اور ادیب جاوید اختر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بہت ہی خوبصورت لوگ ملے۔
لاہور میں ہونے والے فیض میلہ میں بھارتی شاعر جاوید اختر نے خصوصی شرکت کی ۔ سیشن کے بعد ان کے اعزاز میں ایک تقریب رکھی گئی جس میں پاکستانی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہر شریف آدمی چاہیے بھارت کا ہو یا پاکستان امن چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم سب لوگ اُمید پر ہی جی رہے ہیں، کیونکہ عام آدمی خواہ کسی بھی ملک کا ہو اسے کوئی جنگ کا شوق نہیں، ہر آدمی امن چاہتا ہے اور اگر عام آدمی دشمن بھی بنتا ہے تلخ بھی ہوتا ہے تو اسے لگتا ہے دوسرا میرے امن کو خراب کردے گا اس لیے وہ جنگ کرنا چاہتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی جھگڑا 5 منٹ سے اوپر چلے تو دونوں فریقین غلط ہوجاتے ہیں، بات بڑی الجھی ہوئی ہے، سب کا اپنا نظریہ ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہر شریف آدمی چاہے بھارت کا ہو یا پاکستان امن چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر آدمی چاہتا ہے تجارت کا تبادلہ ہو ، ثقافت کا تبادلہ ہو لیکن ہم صرف تمنا کرسکتے ہیں کیونکہ یہ سب دونوں ملکوں کی حکومتوں کے ہاتھ میں ہوتا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ ہم جتنی بھی نظمیں لکھ دیں، فلمیں بنادیں یا پینٹنگ بنادیں، ایک چھوٹا سا واقعہ ان سب چیزوں پر پانی پھیر دیتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: ویڈیو؛ علی ظفر نے جاوید اختر کے گانے گاکر سب کے دل جیت لئے
ان کا کہنا تھا کہ ”آپ اکثریت اور اقلیت کی وہ تعریف بنالیں جو مستقل ہے، جو دائمی ہے، تو جمہوریت اسی دن ختم ہوگئی جب سیکولرازم نہیں ہے، تو اکثریت اور اقلیت کی تعریف مستقل ہوگی، جمہوریت ڈیموکریسی افورڈ نہیں کرسکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News