بھارت کی معروف اداکارہ نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا؛ ویڈیو وائرل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل نے اذان کے احترام میں گانا روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارت کے مشہور شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شہناز گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ شہناز گل نے ایسا کیا دیکھا جو کمرے سے بھاگ گئیں؟

ویڈیو میں اداکارہ شہناز گل کو ممبئی میں ایک ایوارڈ فنکشن کے موقع پر اسٹیج پر گانا گاتے دیکھا گیا، لیکن جیسے ہی اذان کی آواز آئی تو اداکارہ نے گانا گنگنانا بند کر دیا اور احترام سے سر جھکا کر کھڑی ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ تمام حدیں پار؛ شہناز گل کی انتہائی شرمناک ویڈیو وائرل
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے شہناز گل کے اس رویے کو خوب سراہا، ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’ یہ ایک اچھی روح کی پاکیزگی ہے، ایسے لوگ دوسروں اور ان کے عقیدے کا خیال رکھتے ہیں، ایک ہی تو دل ہے، کتنی بار جیتیں گی آپ؟ ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
