شاہ رخ کو امیتابھ بچن کا کونسا فلمی سین پسند ہے؟
کنگ آف بالی ووڈ شاہ رخ خان کو لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی کونسی فلم کا سین سب سے زیادہ پسند ہے؟ اس حوالے سے انہوں نے سوشل میڈیا پر بتادیا۔
دودہائیوں سے دنیا بھر میں اپنے چاہنے والوں کے دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے گزشتہ روز اپنے مداحوں کے لئے ٹوئٹر پر ایک لائیو سیشن رکھا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے سوال کیا کہ وہ کسی ایسی مووی کا پسندیدہ سین بتائیں جس میں وہ خود کام نہ کر رہے ہوں۔
اس پر کنگ خان نے فوری جواب دیتے ہوئے کہا کہ انھیں لیجنڈری اداکار، امیتابھ بچن کا فلم امر اکبر انتھونی کے ایک سین میں وہ ڈائیلاگ بہت پسند ہے جس میں امیتابھ کہتے ہیں، میں نے دو مارا بھائی، پر مارا سولڈ نہ؟۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان، امیتابھ بچن کی 1977 کی اس فلم کے ایک منظر کا حوالہ دے رہے تھے جہاں وہ ایک پولیس لاک اپ میں بند تھے اور فلم میں پولیس والے کا کردار ادا کرنے والے ونود کھنہ سے فائٹ پر بات کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کرینہ ، امیتابھ بچن کے قدموں میں گر کر کیوں روئی؟ بالآخر وجہ سامنے آگئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
