Advertisement
Advertisement
Advertisement

سجاد علی کے انکار کے بعد مبینہ بہن نے نئے انکشافات کردیئے

Now Reading:

سجاد علی کے انکار کے بعد مبینہ بہن نے نئے انکشافات کردیئے

کچھ روز قبل کسمپرسی کی زندگی گزارنے والی خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وہ کلاسیکل گلوکار غلام علی کی پوتی اور سجاد علی کی سگی بہن ہیں اور بھیک مانگ کر یا لوگوں کے گھروں میں پیسے مانگ کر گزار کر رہی ہیں۔

نجی پروڈکشن کے میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے خاتون نے بتایا تھا کہ اُن کا نام بشریٰ اختر ہے اور تعلق کلاسیکل موسیقی کے گھرانے سے ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ بڑے غلام علی میرے رشتے کے دادا ہیں کیونکہ معروف غزل گائیک اور لیجنڈری گلوکار اُن کے دادا کے سگے بھائی تھے۔

بشریٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ معروف گلوکار سجاد علی کی بہن ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سجاد کی صحت اور خوشیوں کیلیے دعا کرتی ہوں اور کیوں نہ کروں کیونکہ ہمارا ایک ہی خاندان ہے۔

خاتون نے کہا تھا کہ ’میاں قادر بخش کے خاندان کیوجہ ہم موسیقی کی دنیا میں قدم نہیں رکھ سکے تاہم دادا کے بھائی بڑے غلام علی کے خاندان نے بھرپور طریقے سے میوزک کا کام کیا اور آج بھی کررہا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ’سجاد علی کی بہن ہوں‘؛ بھیک مانگنے والی خاتون کا دعویٰ

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گانا چاہتی ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ موقع ملے تاکہ پیسہ اور نام کما سکیں۔

خاتون نے چند لوگوں جیسے طافو کا نام لے کر بتایا تھا کہ وہ میرے دادا کے شاگرد تھے۔

بشریٰ نے کہا تھا کہ ‘شاید سجاد علی ہم سے ملنا چاہتے ہیں لیکن وہ ہمارے گھر کے بارے میں نہیں جانتے، میں جانتی ہوں کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں’۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ گزر بسر کیلیے بھیک مانگنے اور گھروں پر کام کرنے پر مجبور ہیں جبکہ وہ درباروں میں کمائی کے لیے گاتی ہیں اور پیسے شوہر کے علاج سمیت دو بچوں پر خرچ کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مبینہ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر سجاد علی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

Advertisement

مبینہ بہن کی ویڈیو وائرل ہونے پر پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی کا ردِعمل سامنے آگیا تھا۔

پاکستانی گلوکار سجاد علی نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اس خبر کو فیک قرار دیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ کچھ عرصہ قبل کسی نے میری ایک فیک شادی کروا دی تھی جس کی وجہ سے میرے بیوی بچے ناراض ہوگئے تھے کہ ہمیں شادی میں کیوں نہیں بلایا؟

سجاد علی نے کہا تھا کہ اب فیک بہن اور جھوٹی کہانی بنائی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا کہ ارب پتی گلوکار سجاد علی کی بہن بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

گلوکار نے کہا تھا کہ اسٹوری کی تھمبنیل میں اہلیہ کی بچپن کی تصویر لگا کر میری بہن ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کی ویڈیوز شہرت، پیسے اور دوسروں کی عزت خراب کرنے کیلئے بنائی جاتی ہیں، نہ وہ عورت میری بہن ہے، نہ کزن اور نہ ہی دور کی رشتے دار ہے۔

سجاد علی نے کہا تھا کہ وہ عورت غریب ہے جو لوگوں کے کہنے پر کچھ بھی کہنا شروع ہو جاتی ہے، اگر کوئی مدد چاہیے تھی تو مجھے براہ راست کہہ دیتے تو میں کچھ نہ کچھ مدد کر ہی لیتا، اتنا ڈرامہ کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھے لگتا ہے کہ اس سب کے پیچھے کوئی لوگ ہیں جو اس خاتون کو اکسا رہے ہیں۔

Advertisement

گلوکار نے کہا تھا کہ اس طرح کی مضحکہ خیز خبروں پر کچھ لوگ یقین کرلیتے ہیں اور پھر تبصرے بھی کرلیتے ہیں، حیرت اور افسوس اس بات پر ہے لوگ اس طرح کی چیزوں  کو بغیر کسی تصدیق کے شیئر کردیتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Sajjad Ali Official (@thesajjadali)

Advertisement

اب سجاد علی کے ویڈیو بیان کے بعد خاتون کا دوبارہ انٹرویو لیا گیا جس میں انہوں نے اپنے بچپن کی تصویر بھی شئیر کی اور سجاد سے رشتے سے متعلق بتایا۔

گلوکار کی بہن کا دعویٰ کرنے والی خاتون نے بتایا کہ میں سجاد علی کی بہن ہوں، میں بھیک وغیرہ مانگ کر بچوں کا گزارہ کر لیتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں بشریٰ نامی خاتون کا کہنا تھا کہ بچوں اور شوہر کی تمام ذمہ داری مجھ پر ہے۔ میرے شوہر بیمار ہیں، ان کے بیمار ہونے کے بعد گھر کے ایسے حالات ہوگئے کہ مجھے بھیک مانگنا پڑ گئی۔

انہوں نے کہا کہ خون کا رشتہ سگا ہی ہوتا ہے، ان کے دادا جی میرے دادا جی ایک ہی ہیں، جو میاں قادر بخش میرے دادا ہیں وہ ان کے بھی دادا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دادا میاں قادر بخش تبلہ نواز تھے اور جو بڑے غلام علی ہیں وہ گائیک میں تھے تو اس وجہ سے سجاد میرے چچا کے بیٹے ہیں۔

بشری خاتون نے بتایا کہ میرے والد کا نام اختر حسین تبلہ نواز تھا اور سجاد علی کے والد کا نام شفقت حسین تھا۔

Advertisement

سجاد علی کی مبینہ بہن کا کہنا تھا کہ سجاد بھائی سروں کے بادشاہ ہیں اورمجھے اپنے بھائی پر فخر ہے۔

بشریٰ کا کہنا تھا کہ میرے والد صاحب نے مجھے یہ سب راز بتائے ہیں جس کی وجہ سے میں آج میڈیا پر سب بتا رہی ہوں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میں 12 سال سے بھیک مانگ رہی ہوں اور لوگوں کے گھروں کا کام بھی کرچکی ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر