
مشہور گانے’کہانی سنو‘ کے نئے ورژن نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی
مشہور گانے’کہانی سنو‘ کے نئے ورژن نے آتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
حال ہی میں لیو ٹوئنز کے نام سے مشہور پاکستانی موسیقاروں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے مشہور گانے ’کہانی سنو‘ کا انسٹرومینٹل ٹریک پیش کیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
سوشل میڈیا پر منفرد انداز میں سُر بکھیرنے والے لیو ٹوئنز کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے 2 پاکستانی نوجوان موسیقاروں ہارون اور شارون نے کیفی خلیل کا مقبول ترین گانا ’کہانی سنو‘ کی دھن کو موسیقی کے آلات پر انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ کیفی خلیل کو کون کونسی مشکلات پیش آئیں؟ گلوکار نے بتادیا
ہارون اور شارون کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور دونوں بھائی گزشتہ چند برس سے موسیقی کے فن سے وابستہ ہیں اور وہ مختلف سازوں کے ذریعے موسیقی کو مزید سریلا بنانے میں مہارت رکھتے ہیں۔
اس سے قبل2 پاکستانی نوجوان موسیقاروں ہارون اور شارون کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے بھارت کے مشہور گانے ’ سانسو کی مالا ‘کی دھن کو موسیقی کے آلات پر انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا تھا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
یہ بھی پڑھیں؛ آئمہ بیگ کو کیفی خلیل کا گانا “کہانی سنو” گانا مہنگا پڑگیا
دونوں بھائیوں کو شہرت اس وقت ملی جب انہوں نے پی ٹی وی پر نشر ہونے والے ترکش ڈرامے ارطغرل غازی کا او ایس ٹی کو موسیقی کے آلات پر پیش کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News