
عالیہ بھٹ بغیر اجازت اپنی تصاویر شائع کرنے پر سیخ پا ہوگئیں
بالی ووڈ کی باصلاحیت سپر اسٹارعالیہ بھٹ بغیر اجازت اپنی تصاویر شائع کرنے پر سیخ پا ہوگئیں۔
اداکارہ کی یہ ذاتی تصاویر ایک میڈیا ہاؤس کی ویب سائٹ پر شائع کردی گئیں۔
انسٹاگرام اسٹوری میں عالیہ بھٹ نے اپنی دو تصاویر کا کولاج شیئر کیا جس میں وہ اپنے گھر کے کمرے میں نظر آرہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے بچے کی ذاتی زندگی میں کسی قسم کی مداخلت نہیں چاہتی؛ عالیہ بھٹ
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ یہ کیا مذاق ہے؟ میں اپنے گھر پر دوپہر کو کمرے میں بیٹھی ہوئی تھی کہ مجھے محسوس ہوا کہ کوئی دیکھ رہا ہے، اوپر دیکھا تو دو آدمی قریب کی عمارت کے ٹیرس میں کھڑے نظر آئے جن کا کیمرا میری طرف تھا۔
عالیہ کا کہنا تھا کہ کس دنیا میں یہ ہوتا ہے؟ اس کی اجازت کہاں دی جاتی ہے؟ یہ کسی کیرازداری کی بدترین خلاف ورزی ہے، ہمیں حد نہیں عبور کرنی چاہیے لیکن میں یہ کہنے میں حق بجانب ہوں کہ آج تمام حدیں پار کر دی گئیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ میں ممبئی پولیس کو بھی ٹیگ کیا۔
گزشتہ سال رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی پہلی بیٹی کو خوش آمدید کہا ہے اور قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس جوڑے نے ابھی تک میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کی کوئی جھلک تک نہیں دیکھائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News