
مشہور آن لائن فلمساز کمپنی نیٹ فِلکس نے اکاؤنٹ کا پاس ورڈ شیئر کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔
نیٹ فِلکس کی جانب سے کئی ماہ سے کہا جا رہا تھا کہ 2023 کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر مختلف ممالک میں اکاؤنٹ پاس ورڈ شیئرنگ روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔
کمپنی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ وہ کیسے ایک اکاؤنٹ کو مختلف افراد کو استعمال کرنے سے روکے گی۔
حال ہی میں کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ 4 ممالک میں ‘ایکسٹرا ممبر سب اکاؤنٹ فیس’ نامی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر کینیڈا، نیوزی لینڈ، پرتگال اور اسپین میں نیٹ فلکس پاس ورڈ شیئر کرنے والے صارفین سے اضافی فیس لی جائے گی۔
واضح رہے کہ فی الحال کمپنی کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ دیگر ممالک میں اس طرح کا کریک ڈاؤن کب تک شروع کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس کو ملازم کی تلاش؛ تنخواہ آپ کے ہوش اُڑا دے گی
مشہورآن لائن فلمساز کمپنی نیٹ فِلکس نے اپنے اعلیٰ عہدیدار کے پرائیوٹ جیٹ جہاز کے لیے ایئرہوسٹ یا ہوسٹیس کی ملازمت کا اشتہار دیا ہے۔
اشتہار کے مطابق اس کی کم سے کم تنخواہ 60 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 385,000 ڈالر ہوسکتی ہے۔ اس طرح پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 8 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
تاہم اشتہار سے لگتا ہے کہ مختصر اور طویل ترین سفر کے بہت سے پرائیوٹ جیٹ کے لیے مختلف فضائی میزبان درکار ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ تنخواہ میں اتنا فرق جبکہ اکثر طیاروں کی قسم جی 550 جیٹ جہاز پرمشتمل ہے۔
اشتہار میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ تنخواہ ’رائج مارکیٹ کے تحت ہی ہوگی،‘ ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ فلائٹ اٹینڈنٹ کو سان ہوزے بین الاقوامی ایئرپورٹ سے پرواز کرنا ہوگی۔
اسی لیے فضائی میزبان کی اس ملازم رہائش شمالی کیلیفورنیا میں ہی ہو تو بہتر ہوگا۔ اس کے علاوہ کہا گیا ہے کہ وہ ’نیٹ فلِکس کا آزادی اور ذمے داری پر مشتمل کلچر کو بھی قبول‘ کرنے والی یا والا ہو۔
اشتہار میں کہا گیا ہے کہ ایئرہوسٹ یا ہوسٹیس کو ایف اے اے سرٹیفائڈ ہونا چاہیے جو طیارے سے اچھی طرح واقف ہو اور وہ 30 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News