
سستے پیزا کیلئے معروف ٹک ٹاکر لندن سے فلائٹ لے کر اٹلی پہنچ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والا ٹک ٹاکر کیلم ریان سستا پیزا خریدنے کے لیے لندن سے فلائٹ لے کر اٹلی کے شہر میلان پہنچ گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیلم ریان نے معروف پیزا ریسٹورینٹ پر میڈیم پیزا کی قیمت دیکھی اور پھر فیصلہ کیا کہ وہ اٹلی جا کر اس سے کم قیمت کا پیزا کھائے گا۔
ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر شیئر کردہ ویڈیو میں کیلم کا کہنا تھا کہ اس نے جب لندن میں اس ریسٹورینٹ پر پیزا کی قیمت دیکھی تو خود کو چیلنج کیا جس کے تحت اس نے ملان کی فلائٹ بک کی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف ٹک ٹاکر نے اسلام کی خاطر ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا
ٹک ٹاکر نے بتایا کہ اس کا کل ملا کر بجٹ 19 پاؤنڈ تھا جبکہ لندن کے ریسٹورینٹ میں میڈیم پیزا کی قیمت ہی 19 پاؤنڈ تھی۔
انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے مجھے آخری لمحات میں میلان کی فلائٹ ملی جس کے لیے میں نے 8 پاؤنڈ ادا کیے، رات کے کھانے کے وقت میں میلان پہنچا اور وہاں ایک ریسٹورینٹ میں چلا گیا جہاں میں نے کھانے کے 11 یورو ادا کیے۔
ٹک ٹاکر کا مزید کہنا تھا کہ جب 11 یورو کو پاؤنڈ میں تبدیل کیا تو ان کی قیمت 9.72 پاؤنڈ بنی لہٰذا مجموعی طور پر فلائٹ اور پیزا کو ملا کر کیلم نے 17.72 پاؤنڈ خرچہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر کو گرفتار کرلیا گیا
کیلم نے 20 پاؤنڈ سے بھی کم خرچہ کر کے لندن سے اٹلی جا کر پیزا کھایا جبکہ لندن میں ہی معروف ریسٹورینٹ کا پیزا تقریباً 20 پاؤنڈز کا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News