
ملالہ یوسفزئی کی سُپر اسٹار ٹام کروز کے ہمراہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا
پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی ہالی ووڈ سُپر اسٹار ٹام کروز کے ہمراہ تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔
حال ہی میں دنیا بھر سے 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز اور اداکاروں نے آسکرز کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔
اس ظہرانے میں ملالہ یوسفزئی نے بھی ہالی ووڈ دستاویزی فلم ’اسٹرینجر ایٹ دی گیٹ‘ کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر شرکت کی جہاں ان کی ملاقات ہالی ووڈ سپر اسٹار ٹام کروز، سٹیون سپیلبرگ اور کیٹ بلانشیٹ سمیت دیگر ہالی ووڈ لیجنڈز سے ہوئی۔
ملالہ یوسفزئی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ٹاپ گن ماورک اسٹار ٹام کروز اور دیگر ہالی ووڈ پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے آسکرز کا حصہ بننے پر اکیڈمی ایوارڈز کا شکریہ ادا کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ وہ اس سال کے تمام آسکرز کیلئے نامزد اُمیدواروں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں اور اس اعزاز پر اکیڈمی ایوارڈز کی شکر گزار ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News