Advertisement
Advertisement
Advertisement

انوشے اشرف کا شاہ رخ خان کو ’یونیورسل سپر اسٹار‘ کہنا مہنگا پڑگیا

Now Reading:

انوشے اشرف کا شاہ رخ خان کو ’یونیورسل سپر اسٹار‘ کہنا مہنگا پڑگیا
انوشے اشرف

انوشے اشرف کا شاہ رخ خان کو ’یونیورسل سپر اسٹار‘ کہنا مہنگا پڑگیا

پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف کا شاہ رخ خان کو ’یونیورسل سپر اسٹار‘ کہنا مہنگا پڑگیا۔

چند روز قبل پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے اشرف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی تھی جس میں بالی ووڈ کنگ خان کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ’یونیورسل سپر اسٹار‘ قرار دیا تھا۔

 بعدازاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ٹرول کرنا شروع کر دیا اور صرف صارفین ہی نہیں بلکہ وائرل پوسٹ پر اداکار و میزبان یاسر حسین نے بھی انوشے اشرف کو ’فین گرل موومنٹ‘ قرار دیا تھا۔

 ساتھی فنکار کی جانب سے کیے گئے تبصرے پرانوشے اشرف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میں اپنی وال پر اپنی رائے کا اظہار کرتی ہوں لیکن یہاں کے کمنٹ سیکشن میں لوگ بڑے ’شاندار‘ ہیں جو کوئی رائے نہیں رکھتے ‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’ لوگ سمجھتے ہیں میں کنگ خان کی تعریف اس لئے کی کہ میں نوٹس میں آنا چاہتی تھی حالانکہ نوٹس میں آنے کے بہت سارے طریقے موجود ہیں ‘۔

انوشے اشرف نے کہا کہ ’ شوبز ستاروں کو یونیورسل محبت اور احترام ملتا ہے اسی لئے ہم اس کے متعلق بات کرتے ہیں ‘۔

اداکارہ انوشے اشرف کے جواب پر اداکار یاسر حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں لکھا کہ ’ اگر ان کی رائے سے کوئی مسئلہ تھا تو وائرل پوسٹ پر کمینٹ کرنے کی بجائے انہیں ذاتی طور پر میسج کرتی‘۔

انوشے اشرف نے جواب میں کہا کہ ’ پوسٹ پہلے ہی پبلک تھی اس لئے اس پر اس طرح کا جواب شہرت حاصل کرنے کا طریقہ نہیں ہوسکتا، میں بس اپنی رائے کے حق میں کھڑی ہوئی ہوں ‘۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں ایک دوسرے کے لئے صبر اور برداشت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ میں بھی آپ کی رائے کا احترام کرتی ہوں بس آپ کے الفاظوں کے چناؤ پر اعتراض ہے ‘۔

پاکستان کے دو معروف اداکاروں کی اس بحث کے بعد بھارتی میڈیا نے بھی میدان میں قدم رکھا اور کہا کہ ’ پاکستانی اداکارہ نے شاہ رخ خان کو ’یونیورسل سپر اسٹار‘ کہا تو صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا‘۔

  بھارتی میڈیا کی جانب سے وائرل پوسٹ کے بعد انوشے اشرف نے تنقید کرنے والوں کو مخاطب کیا اور کہا کہ آپ سب کی وجہ سے مجھے توجہ مل گئی۔

اس سے قبل اداکارہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر دوست دینو علی کے ہمراہ ایک ٹک ٹاک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں، دونوں وی جے ایک بہت ہی وائرل ساؤنڈ ٹریک “بس اتنا امیر ہونا چاہتا ہوں” پر اداکاری کر رہے تھے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

شئیر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ مہنگائی سے پریشان نہ ہوں، بڑے خواب دیکھیں اور بہترین کی امید کریں، اگر ان  سب میں ناکام ہو جائیں تو صرف امیر سے شادی کریں۔

Advertisement

گزشتہ دنوں اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Anoushey Ashraf (@anousheyashraf)

Advertisement

شئیر کی گئی ویڈیو میں اداکارہ کو دینو علی کے ہمراہ بھارت کے مختلف گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

اداکارہ نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ دو دیوانے اور بچپن کے گانے۔

یاد رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2002 میں کیا اور تب سے وہ ایک مقبول چہرہ بن گئیں۔

انوشے ایک باصلاحیت اور خوبصورت پاکستانی اداکارہ، ماڈل اور سابق وی جے ہیں، جن کا تعلق ایک فنکارانہ گھرانے سے ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر