
شریا تلپاڈے نے کیرتی سینن سے کیوں معافی مانگی؟ وجہ جانئیے
بالی ووڈ اداکار شریا تلپاڈے نے سوشل میڈیا پر خوبرو اداکارہ کیرتی سینن سے معذرت کی، جس کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔
بالی ووڈ اداکار شریا تلپاڈے نے اداکارہ کیرتی سینن سے ان کے ہم نام جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر فلم ’شہزادہ‘ سے متعلق کمنٹس پر معذرت کی۔
اداکار شریا تلپاڈے کے کسی ہم نام شخص نے کیرتی سینن سے ان کی فلم ’شہزادہ‘ میں پرفارمنس پر ان کی تعریف کی اور لکھا کہ ابھی آپ کی فلم شہزادہ دیکھی اور میرے دوست کارتک آریان نے تو کمال ہی کر دیا۔
جعلی اکاؤنٹ پر نا معلوم شخص نے کیرتی سینن کو دوسری مدھوبالا بھی قرار دے دیا، جس پر کیرتی جو کہ ٹوئٹر پیغام کو شریا تلپاڈے کا سمجھ رہی تھیں نے اس تعریفی پیغام پر تشکر کا اظہار کیا۔
Dear @kritisanon, I am so sorry a tweet was sent to you via a fake account under my name. Will take it up with @verified @TwitterSupport and block the imposter immediately.
That aside…sending you love and luck for Shehzada 😊
— Shreyas Talpade (@shreyastalpade1) February 21, 2023
تاہم بعد ازاں دونوں اداکاروں کے پرستاروں نے اس کی نشاندہی کی یہ جعلی تھا اور شریا تلپاڈے نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پارٹنر سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کیرتی سینن کا دلچسپ درعمل
یاد رہے کہ فلم شہزادہ جس میں کیرتی سینن اور اداکار کارتک آریان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں اس ماہ کی 17 تاریخ کو ریلیز ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News