
اہلیہ اور ملازمہ کے الزامات پر نوازالدین صدیقی کا ردعمل
اہلیہ اور ملازمہ کے الزامات پر بالی ووڈ کے نامور اداکار نوازالدین صدیقی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔
نوازالدین کی اہلیہ عالیہ صدیقی نے دعویٰ کیا تھا کہ اداکار کے خاندان کی جانب سے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں۔
ابھی عالیہ صدیقی کی اپنی ساس اور نواز صدیقی کی والدہ کے رویے کے بارے میں ویڈیو بیان کا طوفان تھما نہیں تھا کہ اداکار کے بچوں کی دیکھ بھال کرنے والی 20 سالہ ملازمہ سپنا رابن مسیح کا ویڈیو بیان بھی آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: جائیداد کا تنازعہ؛ نواز الدین صدیقی کی والدہ نے بہو پر مقدمہ کردیا
نواز الدین صدیقی نے ان تمام تر الزامات پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی تاہم اب انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اہلیہ اور ملازمہ کے الزامات پر کچھ نہیں کہنا چاہتا مجھے بس بچوں کی فکر ہے۔
نواز الدین صدیقی نے مزید کہا کہ ان تمام چیزوں میں سب سے زیادہ نقصان بچوں کی پڑھائی کا ہوا ہے جو دبئی میں پڑھتے ہیں اور ایک مہینے سے بھارت میں ہیں، میں بس یہی چاہتا ہوں کہ بچے دبئی جاکر اسکول جانے لگیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News