
شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا ہو گیا
بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان کا 30 سال پرانا خواب پورا ہو گیا ہے۔
حال ہی میں بھارت کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنے انٹرویو میں 30 سال پرانے ایک وعدے کو یاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ جب میں 1993 میں اپنی فلم’ڈر‘ کی شوٹنگ کررہا تھا تو اس دوران آدیتے اپنی سالگرہ والے دن میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ اگر ہم ایک ساتھ فلم بنائیں تو کیسا رہے گا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: ‘شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ نے بھارت میں انقلاب برپا کردیا’
اُنہوں نے کہا کہ ’ میں نے آدیتے کو جواب دیا کہ مجھے آپ کے ساتھ کام کرنا اچھا لگے گا پھر اُنہوں نے مجھے ایک اسکرپٹ کے بارے میں بتایا جوکہ ایکشن سے بھرپور فلم کا تھا اور مجھے اس میں مرکزی کردار ادا کرنا تھا ‘۔
اداکار نے کہا کہ ’ کیونکہ میں فلم’ڈر‘ بھی کر رہا تھا لیکن میں آدیتے کی پیشکش کے لیے بھی پرجوش تھا، اُنہوں نے تقریباَ 3 سے 4 سال بعد مجھے فون کیا اور کہا کہ میں آپ کے پاس ایک ایکشن سے بھرپور کہانی لے کر آرہا ہوں ‘۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’میں آدیتے کی فلم کرنے کے لیے بالکل تیار تھا کیونکہ میں تو ہمیشہ سے ہی ایک ایکشن ہیرو کا کردار ادا کرنا چاہتا تھا لیکن کوئی بھی مجھے اس طرز کی پیشکش نہیں کر رہا تھا ‘۔
اُنہوں نے کہا کہ ’ لیکن وہ پروجیکٹ فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ اور ’دل تو پاگل ہے‘جیسی رومانوی فلموں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا ‘۔
اداکار نے کہا کہ ’پھر جب آدیتے آخری بار میرے پاس آئے مجھے فلم’پٹھان‘ پر 15 منٹ کی بریفنگ دی اور مجھے یہ بتاکر چلے گئے کہ وہ اگلی بار اس حوالے سے بات کرنے کے لیے سدھارتھ آنند کے ساتھ آئیں گے تو میں اس وقت اپنی مینیجر پوجا کے ساتھ تھا اور میں نے پوجا سے کہا کہ آدیتے جھوٹ بول رہا ہے یہ کوئی ایکشن فلم نہیں بنائے گا ‘۔
یہ بھی پڑھیں: پٹھان میں شاہ رخ اور سلمان کے ڈائیلاگ لکھنا کیوں مشکل لگا؟ رائٹر نے بتادیا
شاہ رخ خان نے کہا کہ ’ میں واقعی آدیتے کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ 30 سال بعد اُنہوں نے اپنا وعدہ پورا کیا اور میرے ساتھ فلم ’پٹھان بنائی اور میں اس بات پر خوش ہوں کہ میں نے آدیتے کو یہ ثابت کردیا کہ میں ایکشن فلم میں بھی کام کرسکتا ہوں ‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News