
معروف یوٹیوبر علیزہ سحر کے ساتھ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آ گیا ہے۔
حال ہی میں یوٹیوبر علیزہ سحر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کے کپڑے پھٹے ہوئے ہیں اور وہ رو بھی رہی ہیں۔
اپنے جاری کردہ ایک بیان میں علیزہ سحر نے بتایا کہ وہ ویسے ہی گھر کے کام کاج میں مصروف تھیں اور والدہ نے کہا کہ تم یہاں فارغ مت بیٹھو جانوروں کو چارہ ڈال دو بھوکے ہیں وہ کب سے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے والدہ کی بات کو سنتے ہی 2 گائے کو کھانا دیا تو گائے نے سینگ دے مارا جس کی وجہ سے ان کی قمیض دامن سے تھوڑی سی پھٹ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی یوٹیوبر نے نکاح کر لیا؛ تصاویر وائرل
انہوں نے بتایا کہ والدہ نے مجھے پیار کیا اور کہا کہ آؤ تم میرے ساتھ، میں تمہیں بتاتی ہوں ان کا خیال کیسے رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ علیزہ سحر وہ لڑکی ہیں جنہوں نے یوٹیوب پر دیہات کی زندگی کو اجاگر کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News