حرا خان اور ارسلان خان کا اپنی شادی پر رقص؛ ویڈیو وائرل
پاکستان کی معروف اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان کی شادی کے فنکشنز کا آغاز ہو چکا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حرا خان اور اداکار ارسلان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حرا خان اور ارسلان خان اپنی مہندی کے فنکشن میں ڈانس کر رہے ہیں۔
اس سے قبل حرا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں انہیں اداکار ارسلان کو شادی کیلئے منفرد انداز میں پروپوز کرتے دیکھا گیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حرا خان نے ارسلان سے اظہار محبت کے لیے ڈانس کیا اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر ارسلان کے آگے انگوٹھی پیش کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس کے جواب میں ارسلان خان ’ہاں ‘کرتے ہوئے روپڑے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حرا خان نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ محبت پرسکون، مہربان اور ہمدرد ہے، ہر لڑائی کا مطلب زہریلا ہونا اور ایک شخص کا دوسرے پر چڑھائی کرنا نہیں ہے، آپ نے مجھے سکھایا کہ محبت تتلیوں سے بڑھ کر ہے‘۔
انہوں نے لکھا تھا کہ ’ آپ نے مجھے سکھایا کہ لڑائی کو ختم کرنا ہے رشتہ ختم نہیں، مجھے یقین دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، مجھے یقین ہے کہ میری فیری ٹیل اس دنیا میں موجود ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا تھا کہ ’ آپ مجھ سے کہتے ہیں کہ جب سے ہم ملے ہیں میں نے آپ کو کوئی سرپرائز نہیں دیا لہٰذا یہاں آپ کیلئے ایک سرپرائز ہے، چلو شادی کرلیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
