
ہارر فلمیں دیکھنے کے شوقین افراد یہ فلم ضرور دیکھیں
اگر آپ ہارر فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو 2022 کی فلم اسمائل ضرور دیکھیں۔
اس فلم کو بیشتر ناقدین نے 2022 کی بہترین ہارر فلموں میں سے ایک قرار دیا تھا، یہ ایسی فلم ہے جس میں مسکراہٹ کو لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
فلم کی کہانی
یہ ماہر نفسیات ڈاکٹر روز کی کہانی ہے جس کی ملاقات ایک مریضہ سے ہوتی ہے۔
لورا نے کچھ دن پہلے اپنے ایک پروفیسر کو خودکشی کرتے ہوئے دیکھا تھا اور وہ ڈاکٹر روز کو کہتی ہے کہ ایک نادیدہ مخلوق ایسے لوگوں کی شکل میں اس سے ملتی ہے جن کے چہروں پر شیطانی مسکراہٹ پھیلی ہوئی ہوتی ہے۔
اس ملاقات کے دوران لورا اچانک زمین پر گر کر چیخنے لگتی ہے اور جب ڈاکٹر روز مدد کے لیے کال کرتی ہے تو لورا کھڑی ہو جاتی ہے اور اس کے چہرے پر عجیب مسکراہٹ ہوتی ہے اور ہاتھ میں گلدان کا ٹوٹا ہوا ٹکڑا ہوتا ہے، اس ٹکڑے سے وہ گلے کو کاٹ کر خودکشی کرلیتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ ایسی فلم جو آپ کے ذہن کو الجھا کر رکھ دے گی
اس کے بعد ڈاکٹر روز کو خوفناک واقعات کا سامنا ہونے لگتا ہے جس کی وضاحت کرنا اس کے لیے ممکن نہیں ہوتا، جب وہ اس معاملے کی گہرائی میں جاتی ہے تو اسے دہشت زدہ کر دینے والے حقائق کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اس کے تمام دوست اور رشتے دار اسے پاگل سمجھ کر دور ہونے لگتے ہیں۔
اس کی زندگی پر خوف کا غلبہ ہو جاتا ہے اور ڈاکٹر روز کو ماضی کی تلخیوں کا مقابلہ کرکے اس نئی حقیقت سے مقابلہ کرنا ہوتا ہے۔
اس سے آگے کہانی کے لیے فلم کو دیکھا چاہیے ورنہ سارا تجسس ختم ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ رائٹر اور ڈائریکٹر پارکر فن کی یہ فلم ستمبر 2022 میں ریلیز ہوئی تھی جس کا مجموعی بجٹ ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالرز تھا اور اس نے دنیا بھر سے 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کیا۔
رائٹر اور ڈائریکٹر پارکر فن کی اس فلم میں فلم میں سوزی بیکن اور Caitlin Stasey نے مرکزی کردار ادا کیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News