سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے گلوکار اور موسیقار چاہت فتح علی خان نے کہا ہے میرا گانا پی ایس ایل کے آفیشل گانے سے اچھا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں لندن میں مقیم مقامی گلوکار اور موسیقار چاہت فتح علی خان نے کہا کہ پی ایس ایل 8 کیلئے ان کا بنایا گیا ترانہ پی سی بی کے آفیشل ترانے سے زیادہ اچھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ کا کرم ہے کیونکہ اگر آپ سوشل میڈیا دیکھیں تو میرے بنائے گئے گانے کو زیادہ دیکھا جارہا ہے، پی ایس ایل آفیشل کا نیا ترانہ اچھا ہے لیکن اسٹائل وہی پرانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری گلوکاری کی فیلڈ ایسی ہے جس میں ہمارے مداح ناظرین اور سامعین نئی نئی ایجادات کو دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے چاہت فتح علی خان کیا واقعی نصرت فتح علی خان کے رشتے دار ہیں؟
چاہت فتح علی خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ میرا گانا زیادہ اچھا ہے کیوںکہ وہ منفرد ہے، میں نے ایک نئے اسٹائل سے گایا ہے، پی ایس ایل کیلئے لکھے گئے گانے کی میری لیرکس بہت آسان ہیں، اس گانے کو ریلیز کرنے کے بعد چھوٹے چھوٹے بچوں کے والدین کی میرے پاس کالز اور میسیجز آرہے ہیں کہ ہمارے بچے آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے لیرکس اور منفرد انداز سے گائے گانے نے پچھلے پی ایس ایل کے آفیشل ترانے کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے، اب کے پی ایس ایل ترانے کو تو زیادہ لوگ دیکھ ہی نہیں رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
