دھرمیندر نے مذاق اُڑانے والے صارف کو کیا جواب دیا؟
بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کسی تعریف کے محتاج نہیں، انہیں صدا بہار ایکٹر کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا۔
گزشتہ روز دھرمیندر نے انسٹاگرام پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا تھا کہ وہ فلم تاج میں صوفی بزرگ شیخ سلیم چشتی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار کی اس پوسٹ پر ایک شخص نے لکھا کہ یہ ایک مشکل کے دوران جدوجہد کرنے والے اداکار کی طرح کیوں برتاؤ کر رہے ہیں؟
Sir this humility is what is needed the most nowadays. The world needs more and more humbleness. Keep spreading love sir. You are a role model to billions.
Advertisement— kuldeep dhariwal (@kuldeepdhariwal) February 15, 2023
دھرمیندر نے اس اکاؤنٹ پر اپنے جواب میں لکھا کہ زندگی میں ہمیشہ ایک خوبصورت جدوجہد ہوتی ہے، آپ، میں اور ہر ایک جدوجہد کر رہا ہے۔
Vaishnav, life is always a beautiful struggle. You, me every one is struggling………Resting means …..end of your loving dreams…. end of your beautiful journey 🙏 .
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) February 15, 2023
انہوں نے لکھا کہ آرام کا مطلب ہے آپ کے خوابوں اور خوبصورت سفر کا خاتمہ۔
دھرمیندر کے اس جواب کی تعریف کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ اس عاجزی کی آج کل سب سے زیادہ ضرورت ہے، آپ اربوں لوگوں کے لیے رول ماڈل ہیں۔

اس شخص کو جواب دیتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ میں ہمیشہ محبت، امن اور ہم آہنگی کی دعا کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکار دھرمیندر کے اسلام قبول کرنے کی وجہ سامنے آگئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
